نیو یارک اپارٹمنٹ انکوائرئی، آصف زرداری نے نیب کو جواب جمع کرادیا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے نیویارک میں مبینہ پراپرٹی کی تحقیقات کے معاملے میں قومی احتساب بیورو ( نیب )کو جواب جمع کرا دیا۔
مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے، امریکہ میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا۔جب فلیٹ خریدا اس وقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا، امریکہ اپنے علاج کیلئے گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق صدر پر پانچ لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے جبکہ سابق صدر نے جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔