موبائل نمبر مانگنے کی سزا، خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل 

موبائل نمبر مانگنے کی سزا، خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو ...
موبائل نمبر مانگنے کی سزا، خاتون نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) صو بائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاون کے ایک شاپنگ مال میں خاتون نے موبا ئل نمبر مانگنے پر نوجوان کی دھلائی کردی۔نوجوان پر تھپڑوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مقامی نیوز چینل سٹی 42کے مطابق چند روز قبل اوباش نوجوان نے مال میں شاپنگ کے لئے آنے والی خواتین سے چھیڑ خانی کی اور نمبر مانگا جس پر خاتون کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیااور اوباش نوجوان کو تھپڑ رسید کر دیئے۔ 
 دوسری جانب مقامی پولیس اور شاپنگ مال انتظامیہ نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیاہے اور پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں کسی خاتون کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔