پاکستانی اس سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ، سعودی عرب کا اہم فیصلہ 

پاکستانی اس سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ، سعودی عرب کا اہم ...
پاکستانی اس سال بھی عمرہ کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ، سعودی عرب کا اہم فیصلہ 

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث اس سال بھی پاکستانیوں کیلئے عمرہ پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے ، فیصلہ پاکستان سمیت 13 ممالک پر لاگو ہوگا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان کے مطابق سعودی وزارت صحت و جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ، صرف پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک کے مسلمان ہی سعودی عرب میں داخل ہو کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔ 

جن ممالک پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت، مصر ، ترکی ، انڈونیشیا ، برازیل ، جنوبی افریقہ ، متحدہ عرب امارات ، اتھوپیا ، ویت نام ، لبنان اور افغانستان شامل ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -