راولپنڈی،گداگر خاتون اور کم سن بچے کے قتل کا کیس، ملزم نے دوران تفتیش حیران کن دعویٰ کردیا

راولپنڈی،گداگر خاتون اور کم سن بچے کے قتل کا کیس، ملزم نے دوران تفتیش حیران ...
راولپنڈی،گداگر خاتون اور کم سن بچے کے قتل کا کیس، ملزم نے دوران تفتیش حیران کن دعویٰ کردیا

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مہوٹہ موہڑہ میں قتل ہونے والی گداگر خاتون اور اس کے کم سن بچے کے قتل کیس کے ملزم واجد نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ وہ مقتولہ  سے شادی کرنا چاہتا تھا، شادی اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر دونوں کو قتل کیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ پہلے سے شادی شدہ تھی، ملزم نے اس سے پہلے دوستی کی اور قیمتی موبائل بھی تحفہ میں دیا تھا۔ ملزم نے مقتولہ کو 14 ماں کا بچہ باپ کے حوالے کرنے کو کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کو عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ جنگل لے کر گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے جبکہ مقتولہ کا تعلق وہاڑی سے تھا اور وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر تھی ،پیشے کے اعتبار سے خاتون گداگر اور ایک 14 ماہ کے بچے کی ماں تھیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -