ترکی میں آگ لگنے کے واقعات ، رجب طیب اردگان کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑا اعلان کر دیا 

ترکی میں آگ لگنے کے واقعات ، رجب طیب اردگان کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑا اعلان کر ...
ترکی میں آگ لگنے کے واقعات ، رجب طیب اردگان کیا کرنے جارہے ہیں ؟ بڑا اعلان کر دیا 

  

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے آگ لگنے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر کہا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔طیب اردوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصرکا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھِی قیمت دینا پڑے۔خیال رہے ترکی کے جنوبی علاقوں میں آگ سے اب تک دوفائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -