قصور سے غلطی سے سر حد پار کر جانے والے دونوجوانوں کے ساتھ بھارت نے کیا کیا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

قصور سے غلطی سے سر حد پار کر جانے والے دونوجوانوں کے ساتھ بھارت نے کیا کیا ؟ ...
قصور سے غلطی سے سر حد پار کر جانے والے دونوجوانوں کے ساتھ بھارت نے کیا کیا ؟ افسوسناک خبر آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی صوبہ پنجاب میں بارڈر سیکورٹی فورسز کی ایک پریس ریلیز کے مطابق فیروز والا کے قریب پاکستانی سرحد سے دو پاکستانی نوجوان مبینہ طور پرسرحدپار کرکے بھارتی علاقہ میں چلے گئے جن کو بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

مقامی اخبار جنگ نیوزکی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے پاکستانی علاقہ قصورکے نواحی گاوں سے دو نوجوان رات کو کسی کام کے لئے گھر سے نکلے اور اندھیرے میں دونوں مبینہ طور پر بھارتی سرحد عبور کر کے بھارتی علاقے امرکوٹ کے قصبہ تھیہ کہلان میں جا پہنچے۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ان کو سیدھا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ان کے قبضہ سے کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔ 

بھارتی حکام نے ان دونوں نوجوانوں کی لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لئے پاکستان رینجرز کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔ دریں اثناءپاکستان رینجرز کے حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دو نوجوانوں کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ دونوں نوجوان بھارتی علاقے میں کیسے داخل ہو گئے۔

مزید :

قومی -