ریلوے میں موجود مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ، وزیر ریلوے کا انکشاف

ریلوے میں موجود مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ، وزیر ریلوے کا انکشاف
ریلوے میں موجود مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ، وزیر ریلوے کا انکشاف

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے میں مافیا کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں 50 سے زیادہ افسران کو فارغ کیا ہے ، یہاں بڑا مافیا بیٹھا ہوا ہے ۔

اعظم سواتی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سکریپ کرپشن پر افسران کو فارغ کیا مگر افسر کہاں سے لاؤں ، مافیا نے سب کو آگے لگایا ہوا ہے ، اب تو میں سوتے میں بھی لوگوں سے لڑتا ہوں ، میری بیوی مجھے جگا کر پوچھتی ہے کہ کیا ہوا ،  ایم ایل اون فائدہ مند منصوبہ ہے ، اس پر دو ماہ تک کام شروع کریں گے ۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کا نظام تقسیم کار کمپنیوں کے حوالے ہے ، وہاں سالانہ دو ارب روپے سے زائد بجلی چوری ہو رہی تھی ، لاہور ڈرائی پورٹ کی آمدن صرف 72 لاکھ جبکہ اخراجات اربوں روپے ہیں ، منصوبہ ہے کہ ڈرائی پورٹ سے سالانہ چار ارب روپے تک کمائیں گے ۔

مال گاڑیوں سے آئندہ مالی سال میں پچیس ارب روپے کی آمدن حاصل ہوگی، اسلام آباد کیرج فیکٹری میں چہرے کی شناخت کا نظام لایا گیا ہے جبکہ حاضری کا نظام بھی کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں ، کوئی ملازم گھر بیٹھے تنخواہ نہیں لے رہا ۔

مزید :

قومی -بزنس -