لودھراں، مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق، 3زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لودھراں، مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق، 3زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
لودھراں، مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق، 3زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) اڈا سکندری کے قریب مکان کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیوحکام نے زخمی ہونے والے بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔
نجی ٹی و ی دنیانیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے تمام بچے شدید زخمی ہو گئے، 5 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملحقہ زیر تعمیر مکان کی چھت کا سامان پرانی چھت پر رکھنے سے بد قسمت گھر کی چھت گری، ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔