وسیم اکرم کی کپتانی کے خلاف بغاوت میں شامل افراد کے نام مشتاق احمد نے ٹی وی پر بتا دیے 

وسیم اکرم کی کپتانی کے خلاف بغاوت میں شامل افراد کے نام مشتاق احمد نے ٹی وی پر ...
وسیم اکرم کی کپتانی کے خلاف بغاوت میں شامل افراد کے نام مشتاق احمد نے ٹی وی پر بتا دیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بولنگ کوچ مشتاق احمد نے نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام میں وسیم اکرم کی کپتانی کے خلاف ہونے والی بغاوت میں شریک افراد کے نام صاف صاف بتا دیے ۔
مشتاق احمد نے پروگرام میں بتایا کہ وسیم اکرم کی کپتانی کے خلاف بغاوت کرنے والوں میں ، میں ، وقار یونس ، راشد لطیف، انضمام الحق ، باسط علی اور دیگر 6 سے 8 کھلاڑی شامل تھے ۔ اب سوچتا ہوں کہ اس وقت ہم سب غلط تھے ، ہمیں سمجھنا چاہئے تھا کہ وسیم اب کپتان بن چکا ہے ، اس کی ذمہ داریوں کی نوعیت بدل چکی ہے ۔
مشتاق احمد نے کہا کہ وسیم اکرم کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ سختی بہت کرتے تھے لیکن ہم کچھ لوگوںکی باتوں میں آگئے ، ہمیں استعمال کیا گیا ، کس نے استعمال کیا ان کا نام نہیں لوں گا ، لیکن قصور ہمارا تھا ، قصور پیچھے لگانے والوں کا نہیں ، پیچھے لگنے والوں کا ہوتا ہے ۔

مزید :

کھیل -