نریندر مودی کے بھائی کا تاجروں کو حکومت مخالف مہم چلانے ، جی ایس ٹی نہ دینے کا مشورہ 

نریندر مودی کے بھائی کا تاجروں کو حکومت مخالف مہم چلانے ، جی ایس ٹی نہ دینے کا ...
نریندر مودی کے بھائی کا تاجروں کو حکومت مخالف مہم چلانے ، جی ایس ٹی نہ دینے کا مشورہ 

  

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے بھائی پرہلاد مودی میدان میں آگے ، مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تاجروں کے مطالبات کی ہدایت کر دی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلاد مودی نے کہا کہ مودی ہوں یا کوئی اور ، تاجروں کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے ، اگر مودی حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرتے تو تاجروں کو جنرل سیلز ٹیکس دینے سے انکار کر دینا چاہئے ، تاجروں کو مطالبات کے حق میں مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کر دینا چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہ کہ احتجاج ایسا کریں کہ ادھو ٹھاکرے اور نریندر مودی خود چل  کر آپ کے پاس آئیں ، پہلے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر کو خط لکھ کر مطالبات سے آگاہ کریں اور کہیں کہ مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی نہیں دیں گے ، ہم جمہوریت میں ہیں غلامی میں نہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -