یوٹیوبر ویڈیو بناتا ہوا پہاڑوں سے گر کر ہلاک 

یوٹیوبر ویڈیو بناتا ہوا پہاڑوں سے گر کر ہلاک 
یوٹیوبر ویڈیو بناتا ہوا پہاڑوں سے گر کر ہلاک 

  

روم ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈینمارک کا 22سالہ یوٹیوبر اٹلی کے پہاڑوں میں ویڈیو شوٹ کر تا گر کر جاں بحق ہو گیا۔22سالہ البرٹ ڈیر لینڈ وال گارڈینا میں656فٹ بلند ماؤنٹ سیکسڈا سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔

البرٹ کی و الدہ نے نیوز چینل پر انکی موت کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم بڑے صدمے میں ہیں مگر چاہتے ہیں کہ ان کے مداحوں کو ان کی موت کے بارے میں علم ہو۔

واضح  رہے کہ البرٹ ڈیر لینڈ کے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر دو لاکھ 35ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں ۔

ان کی وجہ شہرت ان کا گانا ایموجی ، ویلفلز اور فلم ٹیم البرٹ ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -