راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار، شلپا شیٹھی کو معاشی طور پر کتنا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ؟ حیران کن اعدادو شمار 

راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار، شلپا شیٹھی کو معاشی طور پر کتنا ...
راج کندرا فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار، شلپا شیٹھی کو معاشی طور پر کتنا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ؟ حیران کن اعدادو شمار 

  

 ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے سے متعلق کیس کی وجہ سے اداکارہ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مشہور و معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اس کیس میں ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے تاہم اس سارے معاملے میں شلپا شیٹھی نہ صرف پریشان ہیں بلکہ انہیں اب مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق جب کرائم برانچ نے راج کندرا کے گھر چھاپہ مارا تو اس وقت شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی جس میں اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور اپنا آپ کھو بیٹھی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر پر چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس سب کچھ ہے، تو تمہیں یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹھی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پر موجود ہیں تاہم راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شلپا شو میں شرکت نہیں کرسکیں جس کی وجہ سے انہیں 2 کروڑ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، شلپا اس شو کی سب سے مہنگی جج ہیں جو ایک قسط کا معاوضہ 22 لاکھ تک لیتی ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش میں ہیں کہ اداکارہ کو شو سے نکالنے کا فیصلہ کیا جاچکاہے تاہم ابھی تک چینل انتظامیہ نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -