حلیم عادل شیخ نے سندھ میں لاک ڈاﺅن کو وفاق کے خلاف سازش قرار دے دیا

حلیم عادل شیخ نے سندھ میں لاک ڈاﺅن کو وفاق کے خلاف سازش قرار دے دیا
حلیم عادل شیخ نے سندھ میں لاک ڈاﺅن کو وفاق کے خلاف سازش قرار دے دیا

  

نوابشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاﺅن کو وفاقی حکومت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے کوروناکابہتراندازمیں مقابلہ کیا، سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی) کی مشاورت کے بغیرلاک ڈاو¿ن لگایاگیا،کراچی کے لاک ڈاو¿ن کامطلب ہے بندرگاہ کو بند کرنا،پورٹ اورفیکٹریاں بندہوں گی توریونیوکم اکٹھاہوگا جس کے باعث ا ین ایف سی کی مدمیں کم پیسے ملیں گے۔

انہو ں مزید کہا کہ سندھ کالاک ڈاو¿ن وفاقی حکومت کیخلاف سازش ہے،ایک ہفتہ لاک ڈاو¿ن معیشت کو 2 ماہ پیچھے دھکیل دیتاہے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -سیاست -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -