کراچی ، ویکسی نیشن سینٹر ز پر عوام کا رش، بدنظمی کے واقعات سامنے آنے لگے

کراچی ، ویکسی نیشن سینٹر ز پر عوام کا رش، بدنظمی کے واقعات سامنے آنے لگے
کراچی ، ویکسی نیشن سینٹر ز پر عوام کا رش، بدنظمی کے واقعات سامنے آنے لگے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کا رش بڑھنے کے باعث بدنظمی   کے واقعات سامنے آنے لگ گئے، تاہم شہر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیاری جنرل ہسپتال میں ویکسین لگوانے کے لئے آنے والوں کا رش بڑھنے کے بعد ہسپتال کے مرکزی دروازے بند کردیئے گئے، ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی موجودگی میں شہریوں پر ڈنڈے برسا کر دروازے سے باہر کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے ہسپتال کے مرکزی دروازوں کو بند کر دیا، ویکسین لگوانے آئے شہری دو روز سے خوار ہو گئے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا اعلان کیاگیاتھا جس کے بعد ویکسی نیشن کرانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے سینٹرز کا رخ کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -