ٹوکیو اولمپکس،پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

ٹوکیو اولمپکس،پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم
ٹوکیو اولمپکس،پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

  

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے وفد میں شامل نجمہ پروین کا کہنا ہے کہ دوڑ کے مقابلے میں اپنی صلاحیت منوانے کے لیے پر عزم ہوں، اس بار اس عزم سے پریکٹس کی ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کی بھر پور کوشش کروں گی تاکہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن ہو اور گھر والوں کو خوشیاں دوں۔

انڈپینڈنٹ اردو کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹ نجمہ پروین کا کہنا تھا کہ وہ دوڑ میں طویل نیشنل چیمپیئن ہیں، ایشین مقابلوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر چکی ہیں اور اب ایک بار پھر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے جارہی ہیں جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

نجمہ پروین نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے ان کی شادی ہوچکی ہے اور انہوں نے اپنے شوق کو جاری رکھا اور فٹنس کے لیے باقائدگی سے مشق کرتی ہیں، ایک خاتون کو کھیلوں کے لیے خاندان اور گھر والوں کی حمایت حاصل ہونے سے حوصلہ بڑھتا ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -