امریکی سفارتخانے نے سوہن حلوے کو ڈیرہ اسماعیل خان کی پہچان قرار دے دیا ،غریدہ فاروقی سے بھی تصحیح کیے بغیر نہ رہا گیا

امریکی سفارتخانے نے سوہن حلوے کو ڈیرہ اسماعیل خان کی پہچان قرار دے دیا ...
امریکی سفارتخانے نے سوہن حلوے کو ڈیرہ اسماعیل خان کی پہچان قرار دے دیا ،غریدہ فاروقی سے بھی تصحیح کیے بغیر نہ رہا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سفارتخانے نے سوہن حلوے کو ڈیرہ اسماعیل خان کی پہچان قرار دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس میں سوہن حلوے کی تصویر تھے اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ سوہن حلوہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پہچان کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔ اس شہر آنے والا کوئی بھی سیاح اپنے ساتھ یہ سوغات لے جانا نہیں بھولتا۔ گھی، چینی، دودھ اور میدے سے تیار ہونے والا ڈیرے کاحلوہ پوری دنیا میں اپنے الگ ذائقے اور لذت کیلئے مشہور ہے۔ 

امریکی سفارتخانے کی اس ٹوئٹر پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوہن حلوہ اصل سوغات اور پہچان ملتان کی ہے جہاں سے یہ مختلف شہروں میں پھیلا اور ذائقے میں حسبِ روایت تبدیلیاں آتی گئیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -