شوہر کی عزت سے متعلق اداکارہ صدف کنول کے بیان پر میز بان متھیرا بھی میدان میں آگئیں

شوہر کی عزت سے متعلق اداکارہ صدف کنول کے بیان پر میز بان متھیرا بھی میدان میں ...
شوہر کی عزت سے متعلق اداکارہ صدف کنول کے بیان پر میز بان متھیرا بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک سٹوری شیئر کر دی۔متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے۔میزبان نے اپنی سٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔


خیال رہے کہ صدف کنول اپنے شوہر اداکار شہروز سبزواری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ خاتون کو ناصرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔

مزید :

تفریح -