آزاد کشمیر میں حکومت سازی ،علی امین گنڈا پور نے ایسا اعلان کردیا کہ اختلافات کی خبریں دم توڑ جائیں

 آزاد کشمیر میں حکومت سازی ،علی امین گنڈا پور نے ایسا اعلان کردیا کہ ...
 آزاد کشمیر میں حکومت سازی ،علی امین گنڈا پور نے ایسا اعلان کردیا کہ اختلافات کی خبریں دم توڑ جائیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ آزاد کشمیر میں تمام سیٹوں اورعہدوں پرعمران خان جو فیصلہ کریں گے،سب کو قبول ہوگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعلی امین گنڈاپور نےکہا کہ آزاد کشمیرمیں تمام سیٹوں اورعہدوں کے لئے عمران خان جو فیصلہ کریں گےسب کو قبول ہوگا ،آزاد کشمیر  کی دینی جماعتوں سے ایک  تحریری  معاہدہ  ہوا تھا اس پرعمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کل مخصوص نشستوں پر انتخاب ہو گا ، اس کے بعد باقی مراحل مکمل ہوں گے،آزاد کشمیر کی تمام سیٹوں پر جیت کا سارا سہرا عمران خان کو جاتا ہے ،کشمیری عوام نے عمران خان پراعتمادکیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -