نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، پولیس کی کارکردگی جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، پولیس کی ...
نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیے، پولیس کی کارکردگی جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انار کلی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مکان پر قبضے کی کوشش کے دوران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تاحال ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرسکی۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور قبضے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔ ہنگامہ آرائی پر دکاندار اکٹھے ہوگئے جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاندان کی درخواست کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -