کورونا کی چوتھی لہر ، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خبردار کردیا 

کورونا کی چوتھی لہر ، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خبردار کردیا 
کورونا کی چوتھی لہر ، وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خبردار کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو کورونا کی چوتھی لہر سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومت نے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل کر کے شہری نہ صرف خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں، خدانخواستہ مثبت کیسوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوانا سب سے موثر ہے، کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سےنہیں چھوڑناچاہیے،شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ ماسک کااستعمال کریں اورسماجی فاصلےبرقرار رکھیں،کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہری کورونا ویکسینیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں،ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -