ادھار سگریٹ نہ دینے پر نوجوانوں کا دکاندار پر تشدد، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

ادھار سگریٹ نہ دینے پر نوجوانوں کا دکاندار پر تشدد، فائرنگ کی ویڈیو سامنے ...
ادھار سگریٹ نہ دینے پر نوجوانوں کا دکاندار پر تشدد، فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواب ٹاؤن میں تین نوجوانوں نے ادھار سگریٹ اور پان نہ دینے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق پان شاپ کے مالک جاوید نے تین نوجوانوں کو ادھار پر سگریٹ اور پان دینے سے منع کیا تو وہ طیش میں آگئے۔ نوجوانوں نے نہ صرف دکاندار کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس پر فائرنگ بھی کی۔ خوش  قسمتی سے اس واقعے میں دکاندار محفوظ رہا۔ ادھار کے بدمعاشوں کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ پولیس نے دکاندار کی مدعیت میں ملزم نادر خان، عقیل خان اور احتشام خان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -