پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے میچ میں کچھ ہی دیر باقی، لیکن گزشتہ 5 میچز میں صورتحال کیا رہی؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے میچ میں کچھ ہی دیر باقی، لیکن گزشتہ 5 میچز میں ...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے میچ میں کچھ ہی دیر باقی، لیکن گزشتہ 5 میچز میں صورتحال کیا رہی؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے
سورس: Twitter/ICC

  

پراویڈنس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ کچھ ہی دیر بعد کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ پانچ میچز میں بھی پاکستان کا پلہ بھاری رہا ہے۔

کرک انفو کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے گزشتہ پانچ میچز میں سے چار میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے جب کہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا ہے۔ ایک میچ پاکستان نے گزشتہ روز سات رنز سے جیتا جب کہ حالیہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔

اس سے قبل 2018 میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ 143 رنز، دوسرا 82 رنز سے جیتا۔ تیسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل -