فیاض الحسن چوہان نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ن لیگ پر سنگین الزام عائد کردیا 

فیاض الحسن چوہان نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ن لیگ پر ...
فیاض الحسن چوہان نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد ن لیگ پر سنگین الزام عائد کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پاکستان میں مودی سرکار کے بیانیے کے پرچار نے دشمن ہمسایہ ملک کو شہ دی ہے۔ 

ملکی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہارکرتےہوئےفیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان نے جس بھارت کے جہاز گرا کر اسکی بولتی بند کی، وہی بھارت آج پاکستان کے اندرونی معاملات میں ٹانگ اڑا رہا ہے، آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی نے پاکستان مخالف نواز مودی سازشوں کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث رہنے کے اخراجات کے حوالے سے پاکستان دنیا کے سستے ترین ممالک کی لسٹ میں سر فہرست ہے،گزشتہ تین سال میں پاکستان تحریک انصاف نے عوامی خوشحالی کے جس عظیم کام کی بنیاد رکھی ہے، اس کا تسلسل اگلے دو سال بھی جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -