’کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،ظلم کیا ہے تو سزا ہو گی ‘نور مقدم کیس پر وزیراعظم کا دبنگ بیان 

’کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،ظلم کیا ہے تو سزا ہو گی ‘نور مقدم کیس پر ...
’کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،ظلم کیا ہے تو سزا ہو گی ‘نور مقدم کیس پر وزیراعظم کا دبنگ بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ نور مقدم کیس میں چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، ظلم کیا ہے تو سزا ہوگی، چاہے وہ امریکی شہری ہی کیوں نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نور مقدم کیس میں بہت ظلم ہوا ہے، واقعہ کے دو روز تک کیا ہوتا رہا تمام سی سی ویڈیو موجود ہیں،میں پہلے دن سے اس کیس کو خصوصی طور پر دیکھ رہا ہوں، ملزم چاہے کتنا ہی طاقت ور ہو، وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ کوئی امریکی شہری ہی کیوں نہ ہو، جرم کیا ہے تو سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیساتھ ہونے والے معاملات کو بھی بغور دیکھا ہے، دونوں کیسز کا فیصلہ انصاف کے مطابق ہوگا۔
 عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا، چھوٹی سطح پر کرپشن ملک کو تباہ نہیں کرتی ، بڑی سطح پر موجود لوگوں کی کرپشن سے ملک تباہ ہوتا ہے، ہم قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں، کرپشن کےخلاف جنگ پاکستان کی ہے، قانون کی حکمرانی سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، ہر سال غریب ملکوں سے ایک ہزار ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر ملکوں میں چلا جاتا ہے، یہی وجہ سے غریب ملک غریب اور امیر ملک اور امیر ہوتے جارہے ہیں۔ یہ لوگ بلیک میل کرتے ہیں کہ اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو وہ حکومت گرادیں گے، ماضی میں سیاسی بھرتیاں کرکے ملک کو تباہ کیا گیا، آزاد کشمیر میں جو سیاسی بھرتیاں کی گئیں اس پر نظرثانی کریں گے۔
دھاندلی سے برسر اقتدار آنے کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلتا تھا تب ہارنے والی ٹیم کہتی تھی دھاندلی ہوئی ہے، بھارت پاکستان اور پاکستان بھارت میں نہیں جیتتا تھا، ہم نے نیوٹرل امپائرنگ کی بات کی، یہ پہلی حکومت ہے جو کہہ رہی ہے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لایا جائے، الیکٹرک ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کا مسئلہ ہوسکتا ہے، اس سے فوری رزلٹ سامنے آجائے گا لیکن اپوزیشن نہ خود کوئی تجویز دیتی ہے اور نہ وہ ہماری بات مانتے ہیں،آزاد کشمیر الیکشن میں تمام ٹیم اپوزیشن کی تھی تو دھاندلی کیسے ہوگئی؟ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر وزیراعظم نے دھاندلی کا الزام لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن درست فیصلہ ہے مگر ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہوگا، کورونا کا ایک ہی علاج ہے ویکسین اور فیس ماسک پہنا جائے،دنیا بھر میں دیگر وائرس کے مقابلے میں بھارتی ویریئنٹ نہایت خطرناک ہے، جو تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا میں بھارتی ویرینٹ کے باعث صورت حال خطرناک ہو رہی ہے، ہمیں بہت سوچ سمجھ کر اقدامات کرنے ہونگے،سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ لاک ڈاؤن کریں گے تو لوگ بھوکے مرجائیں گے،سکولوں کو بھی ویکسین کا عمل مکمل ہونے تک مت کھولیں،سکولوں کے ذریعے بھی کورونا تیزی سے پھیلتا ہے، ہمیں طریقہ تبدیل کرنا ہوگا، بجائے یہ کہ ہم سب کچھ بند کریں اور لوگوں کو بھوکا چھوڑ دیں، ہمیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہیئے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مشکل وقت میں درست فیصلے کیے، جس سے ہم نے لوگوں اورمعیشت کو بچایا، سمارٹ لاک ڈاون سب سے بہترین فیصلہ ہے، جہاں کیسز ہیں وہاں سمارٹ لاک ڈاون لگائیں، دنیا میں جب ہر جگہ مساجد بند تھیں تو پاکستان میں مساجد کھلی تھیں، ہم اس کیلئے علما کے مشکور ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -