سندھ حکومت کاویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے بڑا قدم ، کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کاویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے بڑا قدم ، کراچی میں 10 ...
سندھ حکومت کاویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے بڑا قدم ، کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے ویکسینیشن کے عمل کو آسان بنانے کےلئے کراچی میں 10 ویکسینیشن مراکز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ویکسی نیشن کے 10 بڑے مراکز 24 گھنٹے کام کریں گے، ویکسینیشن مراکز میں آنے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے کے لیے مناسب طبی عملہ اور ویکسین خوراک فراہم کر دی گئی ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسینیشن کی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔

چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرنے والے کراچی کے ان مراکز میں ڈی او ڈبلیو یونیورسٹی کا اوجھا کیمپس ، خالق دینا ہال ، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) ، چلڈرن ہسپتال کراچی ، نیو کراچی ہسپتال ، قطر ہسپتال ، مراد میمن گوٹھ ہسپتال ، کورنگی کا سرکاری ہسپتال، بلاک فائیو اور لیاری کالج شامل ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو نے کہا کہ ہم ویکسینیشن مراکز کی تعداد بڑھانے کے لیے دوسرے مراکز میں مزید ہیلتھ سٹاف تعینات کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہر کے تجارتی مراکز بند ہیں،سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہےتاہم کورونا ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا رش دکھائی دے رہا ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -