’بہت جلد صوبہ سندھ سے پیپلز پارٹی رخصت ہو جائے گی‘تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی کا دعویٰ

’بہت جلد صوبہ سندھ سے پیپلز پارٹی رخصت ہو جائے گی‘تحریک انصاف کے رہنما حنید ...
’بہت جلد صوبہ سندھ سے پیپلز پارٹی رخصت ہو جائے گی‘تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی کا دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد صوبہ سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی اور وہ تبدیلی پیپلز پارٹی کی رخصتی ہوگی، جب تک سندھ سے پیپلز پارٹی نہیں جاتی، سندھ کے لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی نہیں آئے گی، پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کو اتنا بیزار کردیا ہے کہ لوگ اب خود متبادل قیادت اور حکومت چاہتے ہیں، ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہیں کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنید لاکھانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کے بعد اب کراچی کے لو گ ایک پل بھی سندھ حکومت کو برادشت کرنے کے موڈمیںنہیں ہیں، کراچی کا مقدر کچرا اور غلاظت بنانے والے بے رحم سیاستدانوں کوقوم کبھی معاف نہیں کریگی ، کراچی کی عوام مدد کے لیئے پاکستان تحریک انصاف کو پکار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کے مسائل کا حل صرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے ، پیپلز پارٹی کبھی بھی سندھ کے لوگوں کے لیئے اچھا نہیں کر سکتی کیونکہ یہ لوگ صرف کرپشن کے عاد ی ہیں ،سندھ میں اتنی کرپشن ہے جس کی حد نہیں ہے،سندھ حکومت کاکوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے جس میں کرپشن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی لیڈر شپ سے لیکر تمام رہنما کرپٹ اور بے ایمان ہیں، جس صوبے میں کرپشن بڑہتی ہے وہاں انفراسٹرکچر تباہ ہوجاتا ہے اور عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہوجاتے ہیں ،یہی حال اب سندھ کی عوا م کا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -