پنجاب میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسینیشن کا فیصلہ

پنجاب میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسینیشن کا فیصلہ
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسینیشن کا فیصلہ

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب نے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ  سارہ اسلم کےمطابق صوبائی ذیلی کمیٹی برائےکوروناکی سفارشات کے مطابق محرم الحرام میں موبائل ویکسینیشن کا انتظام کیا جارہا ہے،اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،کورونا موبائل ویکسینیشن ٹیمیں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے داخلی راستوں پر تعینات ہوں گی، موبائل ویکسینیشن ٹیموں کی تعیناتی کا فیصلہ عزاداروں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے۔

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکا کورونا کے ایس او پیز پر لازما عمل کریں، مجالس اور جلوس میں شرکت سے پہلے ویکسین لازمی لگوا لیں کیونکہ بروقت اور فوری ویکسین لگوانا ہی بہترین علاج ہے۔

مزید :

کورونا وائرس -