اوبر نے کریم خریدنے کے بعد ایک اور کمپنی کے مالکان سے رابطے شروع کردیے

اوبر نے کریم خریدنے کے بعد ایک اور کمپنی کے مالکان سے رابطے شروع کردیے
اوبر نے کریم خریدنے کے بعد ایک اور کمپنی کے مالکان سے رابطے شروع کردیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے والی بڑی کمپنی اوبر نے کریم خریدنے کے بعد برطانوی کمپنی MyLift پر نظریں جما لیں۔  مائی لفٹ نامی کمپنی اس وقت پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں شہریوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے کریم نے اپنا نیٹ ورک شروع کیا. ابھی کچھ ہی برس گزرے تھے کہ اوبر نے اس کو خرید لیا. کریم کے اوبر میں ضم ہونے کے بعد اوبر کے مقابلے میں ایک اور برطانوی کمپنی مائی لفٹ نے بھی پاکستان کے پانچ شہروں میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب اوبر نے MyLift کو بھی خریدنے کے لیے انتطامیہ سے رابطے شروع کر دیے ہیں تاکہ پاکستان میں اجارہ داری قائم رہ سکے۔.

مزید :

بزنس -