بھارت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر خارجہ ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

بھارت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر خارجہ ایک بار پھر کھل کر ...
بھارت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، وزیر خارجہ ایک بار پھر کھل کر بول پڑے
سورس: File Photo

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے،بھارت خطے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے اور امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعد اب سندھ میں عوام تک اپنا پیغام موثر انداز میں پہنچانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیر، فلسطین بلکہ مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابات میں پی پی اور ن لیگ کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے، پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں الیکشن ہارنے پر دھاندلی یاد آئی، اس کے پاس آزاد کشمیر کے 45حلقوں کے امیدوار ہی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی اور معیشت سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے ہماری ٹیم سخت محنت کر رہی ہے، تحریک انصاف خیبر پختونخوا، پنجاب اور مرکز کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر تک پھیل چکی ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعد اب سندھ میں عوام تک اپنا پیغام موثر انداز میں پہنچانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

مزید :

قومی -