’سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی

’سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں‘ ...
’سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں ،سندھ سمیت پورے پاکستان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن اور وژن والے کسی قول وفعل تضاد رکھنے والوں کو برداشت نہیں کرتے ہیں نہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ نیازی حکومت نے جام کردیا ہے، مزدور طبقہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے ،پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے یومیہ ضروریہ اشیا کے دام بھی آسمان کو چھورہے ہیں ، مہنگائی کا نیازی سمندرمحنت کش طبقے کو نگل رہا ہے اور اقتدار کے مزے لوٹنے والے تر آئی ایم ایف کی آشیرباد پر امیر سے امیر اور غریب کاخون چوس کرسب ٹھیک ہے کا راگ الاپ کر سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کی کبھی تعبیر نہیں ہوگی۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -