آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر کتنی ہوگئی؟

آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر کتنی ہوگئی؟
آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر کتنی ہوگئی؟

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خواتین کی تین مخصوص نشستیں ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی پانچوں نشستوں کا فیصلہ بلا مقابلہ ہوگیا۔ خواتین کی تین مخصوص نشستیں پی ٹی آئی جب کہ ایک ایک پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے حاصل کرلی۔ تریپن ارکان کے ایوان میں پی ٹی آئی کی 29، پیپلز پارٹی کی 12 اور ن لیگ کی سات نشستیں ہوچکی ہیں۔ ابھی تین نشستوں کا فیصلہ آنا باقی ہے جب کہ  ٹیکنوکریٹ، علما اور سمندر پار کشمیریوں کی تین مخصوص نشستوں پر الیکشن پیر کو ہوگا۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -