نذیر چوہان نے شہزا د اکبر سے فون کر کے معافی مانگ لی 

نذیر چوہان نے شہزا د اکبر سے فون کر کے معافی مانگ لی 
نذیر چوہان نے شہزا د اکبر سے فون کر کے معافی مانگ لی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر سے فون پر بھی معذرت کرلی۔

جیو نیو ز کے مطابق گرفتار ایم پی اے نذیرچوہان کاشہزاداکبر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیان پر مشیر داخلہ سے معذرت کی۔ نذیر چوہان کا کہناتھاکہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں۔ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طورپر اچھالا۔ صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے دونوں رہنماو¿ں میں رابطہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

قومی -