دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا مشکل کام ہے، سخاوت ناز

دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا مشکل کام ہے، سخاوت ناز

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور کامیڈین اداکارسخاوت نازنے کہا کہ اگر میں فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا، لاہور ادب اور ثقافت کا شہر ہے اور یہاں دوسرے شہروں سے آنے والوں کو خدا کی ذات نے بڑی عزت دی ہے، آج بھی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے 80فیصد فنکاروں کا تعلق دوسروں شہروں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیڈی سب سے مشکل کام ہے اور اسٹیج ڈرامے کے دوران بعض مرتبہ ہمیں سکرپٹ سے ہٹ کر بھی بولنا پڑتا ہے،میرا مقصد صرف مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے اور اس کے لئے میں تھیٹر اور ٹی وی پر کام کر کے اپنا فریضہ انجام دے رہا ہوں۔ سخاوت ناز نے کہا ہے کہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا بہت مشکل کام ہے۔

 اور میں یہ کام گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصل آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں ایک دن سٹار بن جاؤں گا،یہ صرف میرے خدا کی ذات کا مجھ پر کرم ہے۔

مزید :

کلچر -