شان نے بیٹیوں کو خدا کا خاص تحفہ قرار دے دیا

شان نے بیٹیوں کو خدا کا خاص تحفہ قرار دے دیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار شان شاہد نے بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدا کا سب سے خاص تحفہ قرار دیا ہے۔ شان شاہد نے ٹوئٹر پراپنی بیٹی کے بچپن کی نہایت خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہیں اور لکھا سب سے خوبصورت رشتہ ایک باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے۔ بیٹیاں خدا کا دیا گیا سب سے خاص تحفہ ہیں۔ وہ آپ کے دل میں گھر بناتی ہیں اور ابد تک اس میں رہتی ہیں۔

۔ انہوں نے خدا سے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لئے دعا کی کہ خدا دنیا کی تمام بیٹیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے۔شان شاہد چار بیٹیوں کے والد ہیں اور اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ اداکار شان کی بیٹیوں کے نام رانے شاہد، شاہ بانو شاہد، بہشت برین اور فاطمہ شاہد ہیں۔ 

مزید :

کلچر -