معیاری سٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں، روبی انعم 

    معیاری سٹیج ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہیں، روبی انعم 

  

لاہور(فلم رپورٹر)  اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ سٹیج ڈرامے سے اسکرپٹ کے آؤٹ ہونے سے اصل تھیٹر کو بہت نقصان ہوا ہے،کئی سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی یادگار ڈرامہ تخلیق نہیں ہوا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جو بھی سٹیج سے وابستہ رہا ہے وہ کبھی اس کے خلاف نہیں ہو سکتا بلکہ سب لوگ تھیٹر سے محبت کرتے ہیں تاہم جب وہ اس کی حالت کو دیکھتے ہیں تو دکھی ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت بہت سے لوگ ہمیشہ اصلاحی تھیٹر کی بات کرتے ہیں جسے منفی انداز میں لیا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -