عدنان جیلانی تین ڈراموں میں اداکاری میں مصروف 

عدنان جیلانی تین ڈراموں میں اداکاری میں مصروف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار عدنان جیلانی بیک وقت تین ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے میں مصروف ہیں۔اداکار عدنان جیلانی کی نجی ٹی وی سے ایک ڈرامہ سیریل ”ایک ستم اورسہی“ آن ائیر ہے جس کی شوٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس ڈرامے کے کے ہدایتکار ایاز کاشمیری ہیں جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں جویریہ عباسی،ساجد حسن،ماریہ واسطی،عائشہ گل،جویریہ عباسی اور دیگر شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے لئے دوسری ڈرامہ سیریل ”پہچان“ہے جس کی ہدایتکارہ یاسرہ رضوی ہیں اس میں عدنان جیلانی کے ہمراہ ثانیہ سعید، شمیم ہلال،عدنان شاہ ٹیپو، حاجرہ یامین اور عاریض سمیت دیگر اداکار کردار نبھا رہے ہیں۔عدنان جیلانی کی تیسری ڈرامہ سیریل ”انتل حیا ت“ ہے جس میں ان کے ہمراہ صائمہ قریشی، رابعہ نورین، فائق خان، بنش چوہان  اور دیگر کام کر رہے ہیں۔ اس پراجیکٹ کی ہدایات حسیب اورعدیل صدیقی سرانجام دے رہے ہیں۔عدنان جیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بیک وقت کئی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہا ہوں لیکن میری کوشش ہے کہ میرے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو۔ میں ہر کردارکو اس کی ڈیمانڈ کے مطابق نبھا رہا ہوں۔ مزید کہا کہ میں نے جب شوبز کا آغاز کیا تو اس وقت ہی یہ تہیہ کیا تھا کہ میں ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دینے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کلچر -