نئے فنکاروں کو محنت و لگن سے مقام بنانا چاہیئے، ہنی شہزادی 

نئے فنکاروں کو محنت و لگن سے مقام بنانا چاہیئے، ہنی شہزادی 

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر ہنی شہزادی نے کہاکہ میں نے اپنے طویل فنّی کیرئیر کے دوران کبھی محنت سے جی نہیں چرایا شوبز میں نئے آنے والے فنکاروں کو ہمیشہ مشورہ دیتی ہوں کہ وہ لگن اور جذبے سے کام کریں اسی صورت میں ان کو کامیابی ملے گی۔شوبز میں نئی آنے والی اکثر لڑکیاں شارٹ کٹ کے چکر میں اپنے مستقبل کو برباد کر بیٹھتی ہیں اور بعد میں پچھتاوے کے سوا ان کے حصے میں کچھ نہیں آتا۔ایک سوال کے جواب میں ہنی شہزادی نے کہا کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کیا بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں۔ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے، موجودہ مقام اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے حاصل کیا اور مجھے اس پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارش اور شارٹ کٹ کی ذاتی طور قائل نہیں کیونکہ ان راستوں پر چل کر حاصل ہونے والی شہرت عارضی ہوتی ہے،میں اپنی جونیئرز کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ شوبز میں محنت سے مقام حاصل کریں کیونکہ انسان شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو نکل جاتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپس بھی آتا ہے جبکہ محنت سے حاصل کی گئی شہرت ہمیشہ آپ کے پاس ایک خزانے کی شکل میں موجود رہتی ہے۔

مزید :

کلچر -