یو ٹیوب پر میرا روڈ شو بہت پسند کیا جارہا ہے، جانو بابا

    یو ٹیوب پر میرا روڈ شو بہت پسند کیا جارہا ہے، جانو بابا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جانو بابانے کہا ہے کہ یوٹیوب پر میرا روڈ شو بہت پسند کیا جا رہا ہے جب میں نے اس شو کا آغاز کیا تھا تو میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے اس قدر پذیرائی ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں جانو بابا نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ موجودہ دور سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے۔میں اس وقت فلم،تھیٹر اور ٹی وی تینوں شعبوں میں اداکاری کررہا ہوں۔

میں نے نوجوانوں کو ہمیشہ کہاہے کہ محنت کے بغیر منزل تک پہنچنا ناممکن ہے آج کی نوجوان نسل محنت سے جی چراتی ہے۔محنت کے ساتھ تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔میرے خیال میں ایک تعلیم یافتہ شخص دنیا کے کسی شعبے میں مار نہیں کھاتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم مکمل کی جس کا مجھے اپنی فیلڈ میں بے پناہ فائدہ ہوا۔جانو بابا نے کہا کہ میں اس وقت فلم،ٹی وی اور سٹیج تینوں شعبوں میں اداکاری کررہا ہوں۔مجھے دنیا میں سب سے زیادہ پیار اپنی والدہ سے وہ جب سے مجھے چھوڑ کر گئی ہیں میں اپنے آپ کو ادھورا سمجھتا ہوں۔جانو بابانے کہا کہ شروع سے محنت کر رہا ہوں لیکن اس کے ساتھ پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے۔ 

مزید :

کلچر -