شوبز میں توقعات سے بڑھ کر شہرت ملی، ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ،گلوکارہ و پرفارمرماہ نور نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر اچھے مقام پر جا رہی ہے اس میں ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نوجوان فنکاروں کو متعارف کروارہے ہیں۔ یہ وہ سب اہم طریقہ کار ہیں جن کی بدولت ہم ترقی کی راہوں پرآگے بڑھ سکتے ہیں۔ ماہ نورنے کہا ہے کہ الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ میں ناقابل یقین پذیرائی ملی۔محرم الحرام کے بعد نئے سپل میں شروع ہونے والے ڈرامے میں ایک نیا اور منفرد ڈانس آئٹم پیش کروں گی جو میرے پرستاروں کو بے حد پسند آئے گا۔ماہ نور نے کہا کہ ملک کے نامور کوریوگرافرحیدر سمراٹ اس نئے ڈانس آئٹم کی تیاری کروائی ہے۔ شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیوں کی بلندیوں پر ہوں۔