کامن ویلتھ گیمز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت سے شکست

کامن ویلتھ گیمز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت سے شکست

  

         برمنگھم (سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز کے دوران ٹی 20 میچ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی۔برمنگھم میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، منیبہ علی نے 32، عالیہ ریاض 18 اور بسمہ معروف نے 17 رنز بنا ئے، بھارت کی سنیہہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بھارتی ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمرتی مندھانا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، پاکستان کی عمیمہ سہیل اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اس سے قبل پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو ابتدائی میچ میں بارباڈوس کے ہاتھو ں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت سے شکست کا بہت افسوس ہے حریف ٹیم کو بڑا ہدف نہیں دے سکے اگلے میچوں میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -