کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی شائقین کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس

    کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی شائقین کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مایوس

  

برمنگھم(افضل افتخار) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی اور قومی ویمن ٹیم کی شکست پر پاکستانی شائقین نے افسردگی کا اظہار کیا اس حوالے سے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ پاکستان کی ویمن ٹیم نے مسلسل دوسرا میچ ہارا ہے سہیل، خرم، بابر علی، زبیر خان اور زوہیب نے کہا کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی بارباڈوس کے ہاتھوں شکست کا یقین نہیں آرہا ہم یہاں پر پاکستان کو کامیاب ہوتا دیکھناچاہتے ہیں لیکن کھلاڑیوں نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کھیل پیش کیا زنبیر علی، شمائل،شبر خان،حارث،شمائلہ، عبیدہ، آصفہ،سنبل اور عقیلہ نے کہا کہ ہمیں گیمز کا شدت سے انتظار تھا کہ ہم یہاں پر اپنے ملک کی ٹیموں کو کھیلتا اور کامیابی حاصل کرتے دیکھیں گے لیکن کرکٹ، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں میں بھی اب تک پاکستان کی ٹیم نے خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -