بھارتی کرکٹ ٹیم ستمبر میں آسٹریلیا و جنوبی افریقہ سے کھیلے گی

بھارتی کرکٹ ٹیم ستمبر میں آسٹریلیا و جنوبی افریقہ سے کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(یواین پی)بھارت 20 ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے تینوں ٹیموں کے لئے یہ آخری سیریز ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 20، 23 اور 25 ستمبر کو موہالی، ناگپور اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان ترووننت پورم، گوہاٹی اور اندور میں کھیلی جائے گی۔ جبکہ اس کے بعد ہونے والی ون ڈے سیریز 6 سے 11 اکتوبر کے درمیان رانچی، لکھنو اور دہلی میں کھیلی جائے گی۔