ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ محرم الحرام کے باعث ملتوی

  ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ محرم الحرام کے باعث ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر ایاز الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ محرم الحرام کے باعث ملتوی کردیا گیاہے، یہ ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 8 اگست سے لیژر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ٹورنامنٹ 6 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہے۔ اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن یکم ستمبرشام پانچ بجے تک کروا سکتے ہیں اور 4 ستمبر کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔