جشن آزادی، نیٹ بال کے نمائشی میچ منعقد کروانے کا اعلان 

جشن آزادی، نیٹ بال کے نمائشی میچ منعقد کروانے کا اعلان 

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر نمائشی مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے آئندہ ماہ 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام منسلک اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ملک میں نیٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -