کامن ویلتھ گیمز، باکسر الیاس حسین پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

   کامن ویلتھ گیمز، باکسر الیاس حسین پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      برمنگھم (افضل افتخار)کامن ویلتھ گیمز میں قومی باکسر الیاس حسین نے کامیابی اپنے نام کرلی۔الیاس حسین نے فیدر ویٹ میں لوسوٹو کے موروکی موکھوٹو کو آؤٹ کلاس کردیا۔مقابلے کے ریفری نے 2 منٹ 55 سکینڈ میں فائٹ روک دی اور الیاس کو فاتح قرار دیا۔دوسری جانب اسکواش کے مقابلوں میں پاکستان کے ناصر اقبال پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ناصر اقبال کا مقابلہ ہم وطن طیب اسلم سے تھا تاہم وہ مقابلے سے ریٹائر ہوگئے۔اسکواش میں ویمنز سنگلز میں آمنہ فیاض کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آمنہ فیاض کو ملائیشیا کی راشیل آرنلڈ نے شکست دی۔ملائیشین پلیئر کی جیت کا اسکور 3-11، 2-11 اور 5-11 رہا۔ باکسر الیاس حسین نے اگلے راونڈ میں بھی کامیابی حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔