کامن ویلتھ گیمز،بھارتی اتھلیٹ نے سلور میڈل جیت لیا 

کامن ویلتھ گیمز،بھارتی اتھلیٹ نے سلور میڈل جیت لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 برمنگھم (سپورٹس رپورٹر)چار برس قبل پان بیچنے والے سنکیت سارگر برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والے پہلا ایتھلیٹ بن گئے۔سنکیت سارگر نے ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر 248 کے جی وزن اٹھاکر سلور میڈل جیتا جبکہ معمولی فرق سے گولڈ میڈل پانے سے محروم رہے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ہے مستقبل میں بھی اسی طرح سے کامیابیاں سمیٹنے کی پوری کوشش کروں گا  مزید کہا کہ جس طرح سے میری یہاں پر شائقین نے حوصلہ افزائی کی بہت خوشی ہوئی۔