کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

  کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

  

 اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا ہے جسے گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔تفصیلات کیمطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) نے گزشتہ روز اپنا آفیشل ترانہ جاری کر دیا۔ یہ ترانہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے تیار کیا گیا ہے جو 11 سے 25 اگست تک منعقد ہوگا۔کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا گایا ہوا ترانہ جاری کیا۔ترانے کی ویڈیو میں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور کامران اکمل  بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ترجمان کے پی ایل کے مطابق 25 ڈے اینڈ نائٹ میچز 11 سے 25 اگست تک مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -