پراگ اوپن،ایناستاسیا پوٹاپووا فائنل میں پہنچ گئیں
پراگ (اے پی پی):ایناستاسیا پوٹاپووا اور میری بزکووا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں جاری ہیں۔سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں روس کی ایناستاسیا پوٹاپووا نے چین کی چینگ وانگ کو باآسانی 3-6 اور 0-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی میری بزکووا نے ہم وطن حریف لنڈا نوسکووا کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔