کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گئی 

  کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار گئی 

  

       برمنگھم  (سپورٹس رپورٹر):کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، فاتح ٹیم کے ہیوگو انگلیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2 گول سکور کئے، پاکستان کی جانب سے واحد گول غضنفر علی نے کیا، نیوزی لینڈ کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے، قومی ٹیم اپنا تیسرا پول میچ 3 اگست کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، اتوار کو کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو بآسانی 1-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم دوسرے کوارٹر کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے ہیوگو انگلیس نے یکے بعد دیگرے 2 فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، 26 ویں منٹ میں غضنفر علی نے پاکستان کی طرف سے فیلڈ گول کر کے برتری کو کم کیا مگر تیسرے کوارٹر کے 13 ویں منٹ میں ڈیلن تھامس نے گول داغ کر نیوزی لینڈ کو ایک بار پھر 2 گول کی برتری دلا دی، چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی چھائے رہے اور آخری لمحات میں سیم لین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-4 سے فتح دلا دی، نیوزی لینڈ کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے اور وہ پول اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلا میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف برابر کھیلا تھا، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا پول میچ 3 اگست کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جو 2-2 گول سے برابر رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -