قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر

  

لندن (این این آئی)برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شریک قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کے ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ 100ڈالر ڈیلی الاؤنس کی مد میں ملنے تھے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے ذمہ  40 ڈالرز کی ادائیگی بروقت کردی تاہم  قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی فیڈریشن کی جانب سے 60 ڈالرز کی ادائیگی کے تاحال منتظر ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو جکارتہ ایشیا کپ کے ڈیلی الاؤنس بھی اب تک نہیں دیے۔اس کے علاوہ ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو لاہور میں لگنے والے کیمپ کے ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -